کیرئیر کے آغاز میں بے شمار مشکلات کا سامنا کیا، مایا سونو

کیرئیر کے آغاز میں بے شمار مشکلات کا سامنا کیا، مایا سونو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے غیر معیاری کام کرکے کیرئیر خراب نہیں کرسکتی مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ کیرئیر میں کوشش کی ہے کہ میں عمدہ پرفارمنس و انتھک محنت سے شائقین کے دل جیت سکوں اس لئے صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دینے کی کوشش کرتی ہوں اور مستقبل میں بھی اس پر عمل کروں گی۔

مزید :

کلچر -