پنجابی فلموں کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں، اچھی خان

پنجابی فلموں کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں، اچھی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی پنجابی فلموں کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں۔اچھی خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردارادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔ میں ان دنوں فلمی صنعت کی بحالی کے لئے دو سے تین نئی فلمیں شروع کررہا ہوں۔
لاہور میں ایک بار پھر پنجابی فلموں کا دور شروع ہوچکا ہے۔

مزید :

کلچر -