ایپکا کا ملازمین کے ساتھ غیر مساوی سلو ک کے خلاف مظاہرہ

  ایپکا کا ملازمین کے ساتھ غیر مساوی سلو ک کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) کلرکس سٹاف کے ساتھ غیر مساوی سلوک اور ملازمین سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہ ہونے پر ایپکا کالج ونگ کے کارکنان نے صدر ایپکا کالج ونگ لاہور ملک کاشف اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈویڑن عبداواسع بھٹی کی سر براہی میں گزشتہ روزلاہور سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کیا اس موقع پر ملازمین کے حقوق پر بات کرتے ہوئے  صدر ملک کاشف  جنرل سیکرٹری عبدالواسع بھٹی راشد علی سینئر نائب صدر ایم عمر،جوائنٹ سیکرٹری حافظ طلحہ سمیت پریس سیکرٹری اور کلاس فور کے صدراصغر بھٹی ویگر نے کہا کہ حکومت ملازمین کے ساتھ غیر مساوی سلوک کوبند کرے۔

، ملازمین کے ساتھ کئے گئے تنخواہ  میں اضافہ سمیت دیگر وعدوں کو پورا کریں۔
۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کے اس نازک دور اس دور میں ملازمین آٹھ آٹھ آنسو رونے پر مجبور ہیں حکومت ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان کے منہ سے پہلے والا نوالہ بھی چھین رہی ہے صدر ملک کاشف اور جنرل سیکرٹری عبدالواسع بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت عملی طور پر جب تک ان تنخواہ سمیت دیگر الاؤنس میں اضافیکا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گی تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھے گے ملازمین کے حقوق کے لیے حکومتی ایوانوں اور بد دیانت حکومتی نما?ندوں کے خلاف دما دم مست قلندر جاری رہے گا