شہر لاہور  بدترین مسائل سے دوچار ہے،ذکر اللہ مجاہد

شہر لاہور  بدترین مسائل سے دوچار ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہرلاہور بدترین مسائل کا شکار شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ شہر لاہور کے گھمبیر مسائل فضائی آلودگی، گیس لوڈشیڈنگ، ٹریفک مسائل،چوری ڈکیتی، ٹوٹی سڑکیں،گندگی،ابلتے گٹر،منشیات فروشی اور سٹریٹ کرائم، سرکاری اداروں میں رشوت ستانی سمیت دیگر مسائل نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے، جماعت اسلامی شہرکو لاوارث نہیں چھوڑے گی'' اب جاگے میرے لاہور مہم کے دوسرے مرحلے میں 12 دسمبر سے شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے شیڈول کے مطابق شہر کے 30 بڑے چوکوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور جلد ہی شہری مسائل کے حل کیلئے لاہور بھر کی سطح پر عوامی مارچ اور روڈ کارواں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پریس کلب لاہور میں '' اب جاگ میرے لاہور '' مہم کے دوسرے مرحلے میں شہری مسائل کے حل کی احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں کنوینئر شہری مسائل کمیٹی چوہدری محمود الاحد، ڈپٹی سیکرٹر ی جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ،،صدر رابطہ امور شعبہ  خواتین  لاہور وسیم  اسلم قریشی ودیگر قائدین موجود تھے۔         

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -