مہنگائی نے غریب طبقات کی کمر توڑ کر رکھ دی،اشرف بھٹی

مہنگائی نے غریب طبقات کی کمر توڑ کر رکھ دی،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریبوں، دیہاڑی دار مزدوروں اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے عوام کی آمدن میں مسلسل کمی جبکہ اخراجات میں مسلسل اضافے نے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے پٹرول، بجلی، گیس، ایل پی جی، آٹا، چینی، گھی، سبزیاں دالیں، دودھ، دہی اورڈبل روٹی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں ان حالات میں جو لوگ اپنے بچوں کے لئے دووقت کی روٹی نہیں خرید سکتے وہ علاج معالجہ کیسے کروائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں سے ہسپتال بھر چکے ہیں، فضائی آلودگی کی صورت حال تمام شہروں سے بری اور خطرناک ہو چکی ہے۔

 حکمران ڈینگی کو مارنے کی بجائے ڈینگیں ماررہے ہیں اور سوائے باتوں کے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کررہے ہیں ان سے بنی بنائی چیزوں کی بھی دیکھ بھال نہیں ہو رہی ہے یہ لوگ نئے منصوبے کیا بنائیں گے ان کی وجہ سے آج صوبہ پنجاب ایک مسائلستان بن چکا ہیپریس ریلیز 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -