الحمراء ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات میں الخدمت گروپ کامیاب

الحمراء ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی انتخابات میں الخدمت گروپ کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)شوکت خانم روڈ پر واقع الحمرا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے انتخابات میں الخدمت گروپ پینل بلا مقابلہ کامیاب ہوگیا۔ محمد افضل طارق بھاری ووٹوں کی بنیاد پر صدر منتخب ہوگئے۔ روزنامہ ایمرا کو ملنے والی معلومات کے مطابق شوکت خانم روڈ پر واقع الحمرا ہاؤسنگ ٹاؤن میں درپیش مسائل کے حل کیلئے مقامی رہائشیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں الخدمت گروپ کے نام سے پینل وجود میں آیا جس میں صدر کے امید وار افضل طارق، سینئر نائب صدر کے امید وارعبدالحمید بھٹی، عابد رشید نائب صدر، ملک جمیل اعوان جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری  کیلئے شاہد بھلا، محمد ریاض ابراہیم سرپرست اور ریاض بھٹی سیکرٹری اطلاعات کے لئے امید وار کے طور  پر سامنے آئے ان شخصیات کی اچھی شہرت، قابلیت، اور اہلیت کا الحمرا ٹاؤن میں اعتراف کرتے ہوئے اہل علاقہ نے تین سال  کیلئے بلا مقابلہ تمام سیٹوں پر منتخب کرلیا الحمرا ٹاؤن کے منتخب صدر محمد افضل طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا ٹاؤن کی بہتری  کے لئے  عوامی مفاد میں   اقدامات کریں گے۔