کامسیٹس کے زیر اہتمام اخبار ایک بہترین ذریعہ ابلاغ کے موضو ع پر سیمینار

    کامسیٹس کے زیر اہتمام اخبار ایک بہترین ذریعہ ابلاغ کے موضو ع پر سیمینار

  

لاہور(پ ر)شعبہ ابلاغیات, کامسیٹس اسلام آباد لاہور کیمپس کے زیر اہتمام ”اخبار ایک بہترین ذریعہ ابلاغ“کے عنوان پر سیمینار،سینئر صحافی نوید چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر شعبہ کے سربراہ سہیل ریاض راجہ اور  کامسیٹس وہاڑی کیمپس کے شعبہ سوشل سائنس کے سربراہ ڈاکٹر علی اور ان کی فیکلٹی بھی موجود تھے۔نوید چوہدری  نے کہا کہ لکھے ہوئے الفاظ کی اہمیت اور افادیت کبھی ختم نہیں ہو سکتی. اخبار ہمیشہ سے ایک بہترین ذریعہ ابلاغ رہا ہے شعبہ کے سربراہ سہیل ریاض راجہ  نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیجیٹل دور میں انہیں بھی ہر طرح کے پریشر سے نبرد آزماہ ہونا ہے اور بہترین صحافتی اقدار کا علم بردار بننا ہے۔.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -