سنت شادھرام کے  313ویں  جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

سنت شادھرام کے  313ویں  جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام شادانی دربار حیات پتافی،سنت شادھرام کے  313ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر مرکزی تقریب میں بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس سمیت ہندو برادری کی بڑی میں شرکت۔بورڈ ترجمان کے مطابق رانا شاہد نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی اور تزئین و آرائش کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اور انکے تمام مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔اس مرتبہ 133 یا تری پاکستان آ ئے ہیں ہماری خواہش ہے کہ بھارتی یاتری ہزاروں کی تعداد میں اپنے مذہبی مقامات کی یا ترا کے لیے آ ئیں۔

  حکومت پاکستان  اور چئر مین بورڈ و ٹرسٹ بورڈ ہر وقت بہترین مہمان نوازی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر میں قدیمی سادھو بیلا مندر کی تزئین و آرائش اور سیکورٹی کے لیے اطراف میں حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا سید اظہر عباس اور سیکورٹی انچارج امجد الطاف و یگر ٹیم ممبرز سیکیورٹی،اور مہمان نوازی کے فرائض بہترین انداز انجام دے رہے ہیں۔حکومت پاکستان اور چیئر مین بورڈ کی ہدایات پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے یہ ہمارا آ ئنی و دینی فریضہ ہے۔ جتھ لیڈر یو ڈھشٹر لال نے حکومت کے اعلیٰ اقدامات اور ٹرسٹ بورڈ کے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقلیت نواز ملک ہے مسلمانوں کا غیر مسلموں پیار مثال ہے۔بعد ازاں مہمانوں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔ مزید برآں سیکیورٹی انچارج امجد الطاف نے سادھو بیلا مندر کا ہنگامی دوہ کر کے انتظامات چیک کیے اور سیکورٹی سٹاف کو ہدایات دیں۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -