مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پر کارکنوں کے اعزاز میں تقریب،ٹرافیاں تقسیم
لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبا ئی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر وملک فیصل کھوکھر (صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن لاہور) کی جا نب سے گزشتہ روز (این اے 133) میں مسلم لیگ ن کی کامیا بی کے جشن اور چیئرمین یو نین کونسلز و کا رکنا ں کی (UC221)(UC222) میں بہترین کا رکردگی پر حوصلہ افزا ئی کے لئے مقا می شا دی ہا ل میں تقریب کا اہتما م کیا گیا اور کا کردگی کے لحا ظ سے انعا ما ت،گلدستے اور ٹرا فیا ں دیں گئیں، کا رکنا ں نے ملک سیف الملو ک کھو کھر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس مو قع پر مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما وممبر صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کا رکنا ں کا سا تھ دینے پر شکر یہ بھی ادا کیا اور کہا کہ میں اپنے حلقہ (NA135) کے عوام کے چیئرمین وائس چیرمین اور کونسلر صاحبان، یوتھ ونگ کے ممبران کا اور (NA133) کے عوام کا خاص طور پر یوسی221او یوسی222 کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے مسلم لیگ ن نے لاہور کا میدان مارا سب دوستوں کی محبتوں کا اور ساتھ دینے پر ہم ان کے مشکو ر ہیں ۔اس موقع پر چیئر مین یو نین کونسل سجا د ربا نی، چیئر مین منظور حسین، چو ہدری اعظم نمبردار، بھٹہ، را جہ جواد اشرف، کوآرڈنیٹر میا ں زوہیب، احمد جو ہری، ملک شا ہد گجر، سعد شا ہ ودیگر بھی مو جو د تھے۔بعد ازاں تقریب کے اختتام پر انعا ما ت اور ٹرا فیا ں تقسیم کی گئیں۔