ایس ڈی او ز کامطالبات کے حق میں سول سیکرٹریٹ  کے سامنے دھرنا

 ایس ڈی او ز کامطالبات کے حق میں سول سیکرٹریٹ  کے سامنے دھرنا

  

لاہور(پ ر) محکمہ مواصلات و تعمیرات  اور آبپاشی سیکرٹریٹ لاہور میں تمام محکمہ انجینئرنگ محکمہ جات سی اینڈ ڈبلیو، اریگیشن، لوکل باڈیز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، انجینئرنگ ایگریکلچر کے سب انجینئرنگ  سے  پروموٹ  ہونے والے ایس ڈی او ز نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا دیا۔ دھرنے میں اپیکا پنجاب کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب  علی رضا نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے جو بغیر نتیجہ رہے۔ اس ضمن میں آج پھر مذاکرات ہوں گے۔ مرکزی قائدین پی ڈی  ای ایف، اے او اے ای اور وائی ای ٹی اے نے کہا کہ مطالبات منظوری کے نوٹیفیکیشن تک دھرنا جاری  رہے گا اور پنجاب بھر کے سب انجینئرز لاہور میں رکیں گے۔ دھرنے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملازمین کا ٹیکنیکل الاونس، سروس سٹرکچر، مختص کوٹہ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دھرنا جاری رہے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -