بلغاریہ کی سفیر آئرینا گانچیوا نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا
لاہور(لیڈی رپورٹر) بلغاریہ کی سفیر آئرینا گانچیوا نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم و دیگر نے شرکت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربلغاریہ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ و طلباء کے وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔آئرینا گانچیوا نے کہا کہ ملکی و عوامی سطح پر دونوں ممالک میں تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔