سماجی شعبے کی ترقی سے عوامی خدمت کا خواب پورا ہو گا،شفقت محمود

سماجی شعبے کی ترقی سے عوامی خدمت کا خواب پورا ہو گا،شفقت محمود

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے لاہور میں ان کے ریجنل دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یاور عباس بخاری نے وفاقی وزیر کو اپنے محکمے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے سوشل ویلفیئر کی جاری سکیموں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبے کی ترقی کے بغیر عوامی خدمت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔  پنجاب میں پناہ گاہوں کے قیام سے عام آدمی کی سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے

۔ وہ اب باعزت طریقے سے رات کے وقت کسی بھی اجنبی مقام پر قیام کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود سپیشل افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔اس حوالے سے سپیشل افراد کے لئے "ہم قدم پروگرام" ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا۔دریں اثنا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر یاور عباس بخاری سے این اے 130 سے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری تحصیل گلبرگ ٹاو ¿ن لاہور رانا محمد شہریار اور شنیلا علی نے ملاقات کی۔ وفد نے این اے 130 میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے نئی ڈسپنسریوں کے قیام، موجودہ طبی مراکز کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے اقدامات کی استدعا کی جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ این اے 130 میں عوامی فلاح کے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -