جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیم کی توڑ پھوڑ،افسران و ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیم کی توڑ پھوڑ،افسران و ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے افسران و ملازمین نے اسلامی جمعیت کے کارکنوں کی ایڈمن بلاک میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔ پنجاب یونیورسٹی کے سینئر افسران اور ملازمین نے طلباء کی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے پولیس سے نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمدنے آفس سے باہر آکرمظاہرین کو کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور اعلی پولیس حکام سے را