سپیریئر یونیورسٹی اور انٹرپرینیورز آرگنائزیشن، لاہور چیپٹر کے مابین معاہدہ
لاہور(پ ر)سپیریئر یونیورسٹی اور انٹرپرینیورز آرگنائزیشن، لاہور چیپٹر نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے ایک اسٹریٹجک الائنس معاہدے پر دستخط کیے۔ سپیریئر یونیورسٹی اور ای او، لاہور کے مابین اس معاہدے کے تحت فریقین میں طے پایا کہ وہ باہمی تعاون کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروبار، تحقیق، مارکیٹنگ، صحت، کثیر الجہتی مشاورت، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری، مدرسین اور ملازمین کی تربیت، اور انسانی سرمائے کی ترقی کے شعبہ جات کی ترویج اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔انٹرپرینیورز آرگنائزیشن، لاہور چیپٹر کے صدر محسن خواجہ نے مہمان وفد کی قیادت کی جس میں مینٹور شپ چیئر، ای او، لاہور شاہد حسن وڑائچ اور ای او، لاہور بورڈ کے اراکین بھی شامل تھے۔پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن نے رجسٹرار، فیکلٹی ڈینز اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔ سپیریئر یونیورسٹی کی ڈائریکٹر 3U1M عائشہ زاہد نے مہمانوں کو گذشتہ برس میں سپیریئر یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی اور معاشرتی ترقی کے ضمن میں کی جانے والی کاوشوں کے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر مہمان وفد سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیرا رحمٰن نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بیروزگاری کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سپیریئر یونیورسٹی نے کاروباری ذہنیت اور اس سے متعلق عملی رہنمائی کو اپنی تدریسی حکمت عملی میں کلیدی حیثیت دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیریئر یونیورسٹی کے Freshman Semester اور 3U1M ماڈیولز خاص طور پر طلباء کو عملی زندگی میں قدم رکھنے کے تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی نے پہلے ہی سال میں شاندار نتائج دیے ہیں۔ ڈاکٹر سمیرا نے کہا کہ سپیریئر اور ای او، لاہور کے درمیان معاہدہ پاکستان میں ابھرتے ہوئے کاروباری ماحولیاتی نظام کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی معیشت کے لیے مستقبل میں ثمر بار ثابت ہو گا۔ڈاکٹر سمیرا کے خطاب کے بعد انٹرپرینیورز آرگنائزیشن، لاہور کے مینٹورشپ چیئر شاہد حسن وڑائچ اور رجسٹرار سپیریئر یونیورسٹی، مدثر کامران نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔ بعد ازاں، مہمان وفد نے سپیریئر گروپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن سے ملاقات کی۔ صدر ای او لاہور محسن خواجہ نے سپیریئر یونیورسٹی کی مہمان نوازی پر ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔
اور دونوں اداروں کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدے کے تحت مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر عبدالرحمن نے کیمپس کیفے، Cafeccino میں ریفریشمنٹ کے لیے آنے والے وفد کی میزبانی کی۔