صوابی میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  صوابی میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  

صوابی (بیورورپورٹ) موضع ٹوپی میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ہزار وں روپے نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔محمد پرویز سکنہ امڑائی پایاں گدون حال ٹوپی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شام نامعلوم افراد ن کے گھر داخل ہو گئے اور تین کمروں کے تالے توڑ کر الماری میں موجود طلائی زیورات، انگوٹھی بوزنی دو تولے مبلغ 67000روپے نقد، کپڑے، شوز، سپورٹس بیگ چوری کر کے فرار ہو گئے ٹوپی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -