محکمہ ایکسائز کی منشیات کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

  محکمہ ایکسائز کی منشیات کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی انسداد منشیات مہم میں کامیاب کاروائی، 2400 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج،حکام تفصیلات کے مطابق وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر نگرانی محمد ریاض SHO تھانہ پشاور ریجن اور عدنان شاہد سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر پیر زکوڑی پل جی ٹی روڈ پر مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار مسافر سے 2400 گرام چرس برامد کی، ملزم لال مرجان ولد زریاب ساکن باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،اسی طرح محکمہ ایکسائز تھانہ ایبٹ آباد ہزارہ ریجن کی خفیہ اطلاع پر  کامیاب کاروائی  ہوئی، آئس ڈیلر 284 گرام آئس برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمہ بھی درج کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق انور خان سرکل آفیسر و ETO ایبٹ آباد کے زیر نگرانی شاہد ابرار SHO  تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن، توقیر شاہ ایڈیشنل SHO  اور طاہر نعیم سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر بیدڑہ انٹرچینج مانسہرہ کے قریب مسافر گاڑی میں سوار آئس ڈیلر سے تلاشی کے دوران 284 گرام آئس برآمد کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن میں مقدمہ درج کر دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -