نوشہرہ،گاڑیوں سے بیٹریاں چرانے والا چور گرفتار،موٹر سائیکل برآمد

  نوشہرہ،گاڑیوں سے بیٹریاں چرانے والا چور گرفتار،موٹر سائیکل برآمد

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے رات کی تاریکی میں گاڑیوں سے بیٹریاں اور دوسری قیمتی چیزیں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم موٹر سائیکل چور بھی نکلا۔چوری کی موٹرسائیکل برآمد 30-11-2021 کو مقبول احمد ساکن پیر سباق نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ رات کو مزدوری سے واپس آکر میں نے اپنی ڈنگ پنگ محلے میں کھڑی کر دی۔صبح آکر دیکھا نا معلوم چور اس سے اور دوسری گاڑیوں سے 04 عدد بیٹریاں،02 عدد جنریٹر اور 02 عدد ریڈی رئیٹر چوری کرکے لے گئے تھے۔بلال احمد ASP کینٹ نے گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہارون خان SHO نوشہرہ کلاں اور باز محمد خان انچارج چوکی پیر سباق پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔علاقے میں باہر سے آنے والے افراد کی چھان بین اور انٹاروگیشن کی۔اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم شاہ سوار ولد سبز علی ساکن اکوڑہ حال حکیم آباد کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کا بھی اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -