دی سٹی سکول حیات آباد میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد
پشاور (سٹی رپورٹر) دی سٹی سکول حیات آباد نرسری برانچ پشاور میں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا اس موقع سکول کے بچوں نے سٹی سکول قومی ترانا پیش کیا تقریب کا باقا عدہ افتتاح سکول کی ہیڈمسٹریس مس شاہین شفیق نے کیا اس موقع پر طلبا وطالبات نے مختلف گیم میں حصہ لیا جس میں بچوں نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہیڈمسٹریس مس شاہین شفیق نے موقع پر پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں والدین نے ہیڈمسٹریس اور اساتذہ کی محنت اور خدمات کو کافی سراہا اور ان سے اس قسم سرگرمیوں کو مزید جاری رکھنے پر اسرار کیا ہیڈمسٹریس مس شاہین شفیق نے والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکول میں سپورٹس ڈے جیسی تقریات بچوں کے لیے ضروری ہے کیونکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بچے ذہنی دباؤ سے نکلتے ہیں اور انکے جسم تندروست اور توانا ہوتے ہیں۔ +