اپسیاء کا 16 تا 19 دسمبر اسلام آباد میں شو منعقد کرنیکا اعلان

  اپسیاء کا 16 تا 19 دسمبر اسلام آباد میں شو منعقد کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 22ویں پاکستان جیمز اینڈ منرل شو 16 تا 19 دسمبر اسلام آباد میں منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک نوید احمد اعوان،گروپ لیڈر حاجی معمور خان اور ایگزیبیشن چیئرمین حاجی دوست محمد نے اخباری بیان کے ذریعے کیا ہے انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈ منرل شو میں اندرون اور بیرون ممالک سے جیم سٹون سے وابستہ کاروباری حضرات اور خریداروں کی کثیر تعداد شرکت کریگی جبکہ پچھلے چند برسوں میں ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا تھا جس سے قیمتی پتھروں کا کاروبار ختم ہونے کے قریب تھا تاہم گزشتہ کئی سالوں سے منرل شو کے انعقاد سے بیرون ممالک سے سرمایہ کار ایک بار پھر پاکستان کا رُخ کرنے لگے ہیں امید ہے اس سال بھی بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شرکت کریگی تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومتی سرپرستی کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت یہ شو منعقد کرایا جا رہا ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان کے قدرتی پتھروں کی نمائش کے شاندار موقع پر اپنی شرکت کو یقینی بناکر اسے کامیاب کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔