بھار ت میں ہندوانتہا پسندوں کا عیسائی انتظامیہ کے سکول پر حملہ
نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پرپہنچ گئی،مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پردھاوا بول دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پتھرا ؤکیا اسکول میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔ہندوانتہاپسندوں کے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہورہے تھے۔ہندوانتہاپسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔ہندوانتہاپسندوں نیزبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کراسکول پرحملہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے حسب روایت انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوگرفتارنہیں کیا۔
سکول پرحملہ