بیٹے کی شادی نجی معاملہ، میڈیا پرائیویسی کا احترام کر ے، مریم نواز

      بیٹے کی شادی نجی معاملہ، میڈیا پرائیویسی کا احترام کر ے، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ  میرے بیٹے کی شادی ایک نجی، خاندانی معاملہ ہے، میڈیا اور ہر شخص سے  مودبانہ گزارش کرتی ہوں کہ میرے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ میرے بیٹے کی شادی ایک نجی، خاندانی معاملہ ہے۔ میں، ہر ماں کی طرح یہ حق رکھتی ہوں کہ مجھے اس موقع پر کھل کر خوشی منانے کا موقع ملے اور اس میں سیاسی تبصرے بازی کی دخل اندازی نہ ہو،مریم نے مزید لکھا کہ میں میڈیا اور ہر شخص سے مودبانہ گزارش کرتی ہوں کہ میرے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں، شکریہ۔
  مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -