غیر منقولہ جائیداد کے نئے ریٹس کا اطلاق 16 جنوری 2022 تک کیلئے موخر 

غیر منقولہ جائیداد کے نئے ریٹس کا اطلاق 16 جنوری 2022 تک کیلئے موخر 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کے نئے ریٹس کا اطلاق 16 جنوری 2022 تک کیلئے موخر کر دیا، پراپرٹی ویلیوشن ٹیبل کا جائزہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز کو 10 دسمبر 2021 تک ویلیوشن ٹیبل پر شکایات داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارش پر ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کے نئے ریٹس کا اطلاق 16 جنوری 2022 تک کیلئے موخر کر تے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو 10 دسمبر 2021 تک ویلیوشن ٹیبل پر شکایات داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔تمام  چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ویلیویشن ریویو کمیٹیاں  تشکیل دیں گے۔ایف بی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چیف کمشنرز اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی مشاورتی عمل شروع کریں۔اقدار کے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک کے منظور شدہ ویلیورز کو شامل کریں۔

 موخر 

مزید :

صفحہ اول -