علیم خان کا سینئر وزیر کے  عہدے سے استعفیٰ منظور

   علیم خان کا سینئر وزیر کے  عہدے سے استعفیٰ منظور

  

  لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا سینیئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔گورنرپنجاب نے عبدالعلیم خان کا وزارت سے استعفیٰ منظور کرلیا جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق علیم خان نے گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں اپنا اسعتفیٰ پیش کیا تھا۔علیم خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

علیم خان

مزید :

صفحہ اول -