الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پختونخوا   سے ممبران کی تقرری   کیلئے قائم  پارلیمانی کمیٹی  کا اہم  اجلاس (آج) بروز بدھ کو ہو گا۔ کمیٹی اجلاس  شام  ساڑھے 5بجے ہو گا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کریں گی، کمیٹی کے ارکان میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء  پرویزخٹک، اسد عمر، فواد چوہدری  اور اعظم خان سواتی  شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے  رانا ثناء اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، راجہ پرویز اشرف، شاہدہ اختر علی، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  شامل ہیں، حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور احمد کاکڑ بھی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -