تنازع کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سے حل کرنے کے خواہا ں ہیں: شاہ محمود قریشی 

تنازع کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سے حل کرنے کے خواہا ں ہیں: شاہ ...

  

       برسلز (نیوز ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے  پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتا ہوا انسانی بحران تشویشناک ہے،جنوبی ایشیا ء میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کیساتھ امن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے عالمی برادری، افغان عوام کو انسانی و معاشی معاونت فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لائے،پاکستان، جموں و کشمیر کے تنازع سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برسلز میں واقع نیٹو ہیڈکوارٹر میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کی دوران ملاقات دو طرفہ باہمی کے معاملات، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جون 2019 میں برسلز میں سیکرٹری جنرل کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے  وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے سیاسی اور فوجی روابط نے باہمی مفادات کے امور پر دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر بارے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان، جموں و کشمیر کے تنازع سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت  کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہاکہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتا ہوا انسانی بحران تشویشناک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، افغان عوام کو  انسانی و معاشی معاونت فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لائے وزیر خارجہ نے   افغانستان سے مہاجرین کی نقل مکانی کے خطرے کو روکنے، افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ اور منشیات کا مرکز بننے سے بچانے کیلئے طالبان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی توجہ افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی بحران کی جانب مبذول کروانے کیلئے پاکستان 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے افغانستان میں نیٹو کی دو دہائیوں پر محیط موجودگی کے دوران پاکستان کی حمایت کو سراہا دوسری جانب دوسری جانب وزیر خارجہ نے  ایگمونٹ پیلس، برسلز میں بیلجیئم کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ صوفی ولمس سے ملاقات کی  دوران ملاقات پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ نے دورہ  بیلجیئم کی دعوت پر اپنی بیلجین ہم منصب صوفی ولمس کا شکریہ ادا کیا۔ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات اور اگست میں ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر خارجہ نے  پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دوطرفہ تجارت میں خاطر خواہ اضافے اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو سراہا۔  وزیر خارجہ  نے  بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ صوفی ولمس کو  دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -