دھند کے باعث موٹروے کو  کئی مقامات سے بند کردیا گیا

   دھند کے باعث موٹروے کو  کئی مقامات سے بند کردیا گیا

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) شدید دھند کے باعث موٹروے کوکئی مقامات پرآمدورفت کیلئے بند رکھاگیا،حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کومرحلہ وارکھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی صورتحال کی وجہ سے موٹروے ایم تھری کولاہور سے سمندری تک بند رکھاگیا۔ موٹر وے ایم 11 کوبھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر لاہور سے سیالکوٹ تک بندرہی۔صبح کے وقت دھند کی صورتحال بہتر ہونے پر موٹروے کو مرحلہ وارکھولا گیا۔ترجمان کے مطابق سفر کرنے والوں کی حفاظت کوپیش نظر رکھتے ہوئے موٹروے کو بند رکھاگیا۔قومی شاہراہ کو استعمال کرنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں۔

موٹر وے 

مزید :

صفحہ اول -