کوروناسے مزید 7افراد جاں بحق،232نئے کیسز رپورٹ 

  کوروناسے مزید 7افراد جاں بحق،232نئے کیسز رپورٹ 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید  7 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 784 ہوگئی،232 نئے کیسز رپورٹ، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 393 ہوگئی۔  منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 560، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 958، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 412، بلوچستان میں 33 ہزار 509، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 960 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 580 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 602 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 783 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 813 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 784 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 42، سندھ میں 7 ہزار 627، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 864، اسلام آباد میں 961، بلوچستان میں 362، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -