نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ

  نان بائیوں کا روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ

  

 لاہور(آئی این پی)لاہور میں ایک بار پھر متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔نان بائی ایسویسی ایشن ذرائع کے مطابق متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آج  دوپہر ہوگا جس میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کا تھیلا 850 سے بڑھ کر 1100 روپے اور بوری 4800سے بڑھ کر 6000 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ گیس اور بجلی کے ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں۔اجلاس میں روٹی کی قیمت 10 سے 12 اورنان کی 15 سے 18 روپے کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت یکطرفہ بڑھانے کی اجازت نہیں ہے اور کسی نے ایسا کیا تو کارروائی ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال نان بائی ایوسی ایشن نے روٹی 10 اور نان 15 روپے کا کیا تھا۔

روٹی

مزید :

صفحہ اول -