انڈین گانوں پر ڈانس، وزیراعلیٰ کا نوٹس، حاصل پور میں نجی کالج سیل 

انڈین گانوں پر ڈانس، وزیراعلیٰ کا نوٹس، حاصل پور میں نجی کالج سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور،  حاصل پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) حاصل پور  کے تعلیمی ادارے میں محفل ڈانس سجائی گئی حاصل پور  کے نجی کالج میں لڑکیوں اور لڑکوں کے مبینہ اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں گئیں اساتذہ بھی محفل کونجوائے کرتے رہے۔ کالج کے پرنسپل کے ساتھ بھی لڑکیوں کا مبینہ ڈانس ہواجس میں کالج کی مبینہ لڑکی ہوش برقرار نہ رکھ سکی پرنسپل سے لپٹ گئی اور(بقیہ نمبر12صفحہ10پر)
 ڈانس کیا کالج تماش بینوں نے نوٹ بھی اچھالے۔ ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیانے نوٹس لے لیانجی کالج میں ہونے والے پروگرام  کے بعدسیاسی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ایجوکیشن اداروں اور ڈائریکٹر کالجز سے رپورٹ طلب کرلی کسی صورت پروگرام کرانے کی تعلیمی اداروں میں اجازت نہیں دی جائے گی ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے ویڈیو معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے مذکورہ کالج کو سیل کردیا ہے۔علاوہ ازیں یزمان روڈ پر واقع پرائیوٹ کا لج میں سٹوڈنٹس کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں طا لب علموں کے والدین اور دیگر مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا کنسرٹ میں شرکت کر نے والوں کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا کو ئی بندوبست نہیں کیا گیا تھا شریک ہو نے والوں نے اپنی گاڑیاں سٹرک پر ہی پارک کردی جس سے ٹریفک میں روکاوٹ پیدا ہو گئی اور ٹریفک جا م ہو گیا ٹریفک جا م کا یہ سلسلہ صبح 10بجے سے رات 6بجے تک جاری رہا اس ٹریفک جام میں ایمبولنس بھی پھنسی رہیں جبکہ یزمان اور بہاولپور کے درمیان آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی شہریوں نے اس پر شدید احتجاج کیا انہوں نے انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے پروگراموں کی منظوری دیتے وقت پارکنگ اور ٹریفک پلان کا خاص خیال رکھا جا ئے تاکہ لوگ پریشانی سے بچ سکیں۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے ڈانس وڈیو پر۔اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور کو 3 دن میں انکوائری رپورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا.تین رکنی کمیٹی بھی بنادی گئی۔نجی کالج ڈانس معاملہ نہر فورڈ پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے فوری  نوٹس لیکر  نجی کالج میں ہونے والے پروگرام پر بچوں کی جانب سے فحش گانوں پر رقص پر برہم ہوگئے ایجوکیشن اداروں اور ڈائریکٹر کالجز سے تین دن میں  رپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اس سلسلہ میں جب کالج مالک محمد کاشف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کالج کی سالانہ تقریب ایک مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی تھی جس میں ائی سی ایس سیکنڈ پارٹ کے دو طالبعلم نفیس اور سناول نے لیڈیز لباس پہن کر ڈانس کیا تھا کوئی فحش حرکت نہیں ہوئی چند روز قبل ایک طالب علم کو فیس نہ دینے کی وجہ سے کالج سے خارج کیا تھا جس پر اس نے نام نہاد لوگوں سے ملکر بات کا بتنگڑ بنایا ہے ایسی سالانہ تقریب تمام کالجز میں ہوتی رہتی ہیں تقریب کو بلا وجہ فحش کہنا زیادتی ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا. وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی وزیر اعلی عثمان بزدار نیتعلیمی ادارے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا. وزیر اعلی عثمان بزدار کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نجی تعلیمی ادارے کو سیل کر دیا نجی تعلیمی ادارے میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے- عثمان بزدار. کالج میں مخلوط تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں۔
نجی کالج