خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی خالی سیٹیں پُرکرنیکا فیصلہ

خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی خالی سیٹیں پُرکرنیکا فیصلہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)محکمہ سکولز نے خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کا فیصلہ کرلیا، سی ای اوز کو اختیار دے دیاگیا اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی متعدد سیٹں خالی پڑی ہیں اور ن پر مرد اے ای او کام کررہے ہیں سیکرٹری ایجوکیشن نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ان سٹیوں پر(بقیہ نمبر2صفحہ10پر)

 فوری پر اے ای او خواتین کو تعینات کیا جائے، اس سلسلے میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ضلع میں خالی سیٹوں پر ایسی ایس ایس  ٹیز کو تعینات جو اس عہدے پر کام کرنے پر تیار ہوں اور ان کا سروس ریکارڈ بے داغ ہو اے ای او کی تعیناتی کے مقرر ایس اوپیز کو فالو کیا جائے ایسی اساتذہ کو جن کی ریگولر سروس کم سے کم 5 سال ہو، ان کا ریکارڈ شفاف ہوتعیناتی ہوسکتی ہے، خاتون اے ای او کی سیٹ پر خاتون ٹیچرز ہی تعینات ہوسکتی ہے، اگر کسی جگہ پر مناسب امیدوار نہیں ملتی تو کسی خاتون ٹیچر کو اضافی چارج دے دیا جائے،اے ا ی اوز کی تعیناتی کیلء بھرتی کا طریقہ کار اورقانون کو مدنظررکھا جائے اور آئندہ کسی بھی اے ای او خاتون کی جگہ کسی مرد ٹیچرکو اضافی چارج نہ دیا جائے۔

محکمہ سکولز 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -