ڈیرہ، ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن تیز کرنیکاحکم

ڈیرہ، ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن تیز کرنیکاحکم

  

ڈیرہ،چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ریجن کے چاروں اضلاع میں مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے،  کسی بھی سنگین  وقوعہ پر بلاتاخیر مقدمہ درج کیا جائے، وومن حراسمنٹ اور چائلڈ ابیوز کے واقعات (بقیہ نمبر3صفحہ10پر)

کی صورت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے،دفاتر وں اور تھانوں میں آنے والے  سائلین کی بات کو تحمل سے سنیں اور قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے،غیر قانونی حراست اور پولیس حراست میں تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں،سرچ آپریشن اور ریڈز معنی خیز ہونے چاہیے اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے،سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے  ہر ضلع میں قابل اور پروفیشنل پولیس افسران پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر جرائم کی روک تھام اور سپیشل ٹاسک پر ورک  ہونا چاہیے ، شہریوں کے جان و مال  کے تحفظ  اور معاشرتی  برائیوں کے خاتمے  کیلیے جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے۔

جرائم 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -