پٹواریوں کاامتحان، چیکنگ کے دوران جعلی امیدوارگرفتار، کارروائی شروع

 پٹواریوں کاامتحان، چیکنگ کے دوران جعلی امیدوارگرفتار، کارروائی شروع

  

 مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ)پٹواریوں کے امتحان میں اسسٹنٹ کمشنر نے جعلی امیدوار گرفتارکرادیا، پولیس زرائع (بقیہ نمبر4صفحہ10پر)

کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں 6 دسمبر کو پٹواریوں کی بھرتی کے سلسلے میں ہونے والے امتحان کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے  پڑتال کے دوران امیدواران میں نقلی امیدوار کی نشاندہی کر لی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لیہ کا رہائشی زیشان رزاق نامی شخص کوٹ ادو کے رہائشی محمد کامران غفور کی جگہ امتحان دے رہا تھا، دوران ٹائپنگ ٹیسٹ  اسسٹنٹ کمشنر نے شناخت کر کے پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو کے حوالہ کر دیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور ایسے عناصر کو مستحقین کے حقوق پر ہرگز  ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

پٹواری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -