پٹواریوں کی بھرتی، کمپیوٹر ٹیسٹ میں 114امیدوار کامیاب قرار

 پٹواریوں کی بھرتی، کمپیوٹر ٹیسٹ میں 114امیدوار کامیاب قرار

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  ) محکمہ ریونیو میں پٹواری کی خالی اسامیوں (بقیہ نمبر5صفحہ10پر)

 پر بھرتی کیلئے کمپیوٹر ٹیسٹ میں 114 امیدوار کامیاب قراردئیے گئے ہیں, کمپیوٹر پروفیشینسی ٹیسٹ 9دسمبر بروز جمعرات کو ہوگا. اس حوالے سے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار نے پٹواریوں کی خالی اسامیاں پر بھرتی کیلئے کمپیوٹر ٹیسٹ پاس کرنیوالے 114کامیاب امیدواروں کے ناموں کی لسٹیں آفس اے سی صدر میں آویزاں کرادی ہیں. اے سی صدر عامر افتخار نے کہاہے کہ بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگا. کمپیوٹر ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدوار کمپیوٹر پروفیشینسی ٹیسٹ کیلئے 9دسمبر بروز جمعرات خانیوال روڈ پر ADMIRE کالج289 نزد فوڈ فیسٹیول ملتان میں اپنی حاضری اور کرونا ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے شناختی کارڈز ساتھ لائیں گے. اے سی صدر عامر افتخار نے مزید کہاکہ شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی امیدوار کو سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پٹواری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -