سیالکوٹ واقعہ سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی، میاں ثاقب خورشید

 سیالکوٹ واقعہ سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی، میاں ثاقب خورشید

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ جب تک قانون شکنوں کو جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے ڈال کر اس کے کئے کی فوری سزا نہیں دی جائے(بقیہ نمبر13صفحہ10پر)

 گی جرائم کا قلع قمع نہیں ہوسکتا سیالکوٹ میں ہونے والا دردناک واقعہ جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا صرف اندرون ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہماری ساکھ خراب ہوئی لیکن کیا یہ پہلا واقعہ ہوا ہے ایسا نہیں ہے تقریباً دس گیارہ سال پہلے اسی سیالکوٹ میں دو معصوم حفاظ کو سر عام تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا قاتل گرفتار ہوئے مگر انہیں سزا نہ مل سکی اسی طرح کراچی میں مزدوروں کو زندہ جلایا گیا کوئی گرفتاری نہ ہوسکی پرویز مشرف دور میں سینکڑوں وکلاء کا خون بہایا گیا کچھ پتہ نہ چل سکا موٹروے پر خاتون سے زیادتی ہوئی کیا نتیجہ نکلا کچھ بھی نہیں ہمارا پراسیکیوشن سسٹم اور عدالتی نظام انتہائی اصلاح طلب ہے جب کئی کئی سال مقدمات فائلوں میں پڑے جل رہے ہوں تو ان حالات میں جرائم میں اضافہ ہی ہوگا کمی نہیں آ سکتی

ثاقب خورشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -