ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شیخ محمد طاہر کا لیاقت پورکادورہ  میونسپل کمیٹی افسروں سے ملاقاتیں،بریفنگ

 ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شیخ محمد طاہر کا لیاقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  خان پور،لیاقت پور(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب شیخ محمد طاہر نے چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور،چیف آفیسر بلدیہ مسرت عباس خان(بقیہ نمبر15صفحہ10پر)
 ودیگر کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کی انجینئر نگ برانچ،لینڈ ریکارڈ،اکاؤنٹ برانچ،نقشہ برانچ،کمپلینٹ سیل سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا چیف آفیسر مسرت عباس خان نے مکمل بریفنگ دی جبکہ چیئرمین میاں شہزاد انور نے ایمرجنسی ورک کے حوالے سے مین ہولز کے کور فریم (رنگ ڈھکن)،سالڈ ویسٹ کی ڈمپنگ (کوڑا کرکٹ)ڈالنے کیلئے جگہ کی فراہمی سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات کی جس پر شیخ محمد طاہر نے چیئرمین میاں شہزاد انور کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب شیخ محمد طاہر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے انہوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور،چیف آفیسر مسرت عباس کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقاتیں