سانحہ سیالکوٹ، مزید قانون سازی وقت کی ضرورت، مینا جعفرلغاری

 سانحہ سیالکوٹ، مزید قانون سازی وقت کی ضرورت، مینا جعفرلغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور (تحصیل رپورٹر)سیالکوٹ واقعہ میں چند شرپسند عناصر نے شرارت کرکے تمام مسلمانوں کو رسوا کیا ہے۔ حکومت ایسے واقعا ت کو روکنے کے لیے مزید قانون سازی کرئے۔ دین اسلام امن واشتی کا دین(بقیہ نمبر17صفحہ10پر)
 ہے۔  نوجوان نسل ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر میناجعفرخان لغاری نے سماجی رہنما وسابق ہیڈماسٹر ایلمنٹری سکول بستی وریام محمد طلعہ اکمل خواجہ کو شادی مبارک دینے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خواجہ اکمل خان ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لیے کئی اقدامات پر عمل کر رہی ہے۔ مصنوعی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ مستقبل میں ان پر بھاری ذمہ داری عاہد ہوتی ہے۔ قاہد اعظم کے حقیقی پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے حلقہ میں مختلف وفا ت پانے والے لوگوں کے ورثا سے اظہار افسو س کیا۔ اور دیگر تقریبا ت میں شرکت بھی کی۔