وزیر توانائی سندھ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا 

  وزیر توانائی سندھ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوے ظالمانہ اقدام قرار دے دیا وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اضافہ فور واپس لے، امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں پونے چار روپے اضافہ بدترین اور ظالمانہ اقدام ہے سندھ میں گیس کامصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے، سی این جی سیکٹر سے وابستہ ہزاروں خاندان بیروزگار ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگای اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، امتیاز شیخ نے کہا کہ اس وقت جب عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے تو اس کا فادہ عوام کو دینے کے بجائے  آئی ایم ایف کو دیا جا رہا ہے  تبدیلی سرکار نے تو ملک کے تمام اداروں کو عالمی مالیاتی ادارے کے پاس گروی رکھ دیا ہے،امتیاز شیخ نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلیوں، ناکامیوں اور بدعنوانیوں کی سزا مسلسل عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -