فاطمہ بھٹو آج گلوبل میڈیا فورم2021ء سے خطاب کریں گی

  فاطمہ بھٹو آج گلوبل میڈیا فورم2021ء سے خطاب کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی /برلن (این این آئی)فاطمہ بھٹو (آج) بدھ کو جرمنی کے گلوبل میڈیا فورم 2021ء کے آخری نیٹ ورکنگ سیشن سے خطاب کریں گی۔ جرمنی کے معروف اشاعتی ادارے ’ڈوئچے ویلے‘ کے تحت سال بھر جاری رہنے والے گلوبل میڈیا فورم 2021ء کا اگلا اور آخری نیٹ ورکنگ سیشن 8 دسمبر 2021ء کو ہوگا۔ادارے کی جانب سے اس مہینے خاص اسپیکر کے طور پر سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی محترمہ فاطمہ بھٹو کو بطور اسپیکر منتخب کیا گیا ہے، نیٹ ورکنگ ایونٹ ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔ یہ تقریب حسب سابق زوم ایپلیکیشن کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔ پروگرام کے مطابق محترمہ فاطمہ بھٹو 20-25 منٹ تک آن لائن تقریر کریں گی جس کے بعد سوال و جواب کا مرحلہ ہوگا۔ ڈی ڈبلیو سے مسٹر سرٹن سینڈرسن اس تقریب کے ناظم ہوں گے۔
فاطمہ بھٹو

مزید :

صفحہ اول -