آصف زردری سندھ میں پولیس کو مجرموں سے پاک کرنے کو تیار نہیں: مراد سعید

  آصف زردری سندھ میں پولیس کو مجرموں سے پاک کرنے کو تیار نہیں: مراد سعید

  

      کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کراچی میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں نوجوان ارسلان محسود کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے سندھ کے بہادر بچے نقیب اللہ محسود کو قتل کردیا تھا را ؤانوار کی وحشت نے پورے ملک میں نفرت کی آگ کو سلگایا،آصف زرداری سندھ میں پولیس کو مجرموں سے پاک کرنے کو تیار نہیں، زرداریوں کے راج میں قاتل آزاد، عوام موت کے شکنجے میں ہیں، ارسلان کو نقیب محسود بننے نہیں دیں گے اور نہ ہی حکومت سندھ کو یہ معاملہ دبانے دیں گے، تھر میں سندھ پولیس کے خلاف سراپا احتجاج لوگ گھروں کو نہیں لوٹتے، اپنی آنکھوں سے سندھ میں پولیس گردی کی صورت حال دیکھ کر لوٹا ہوں   نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ کراچی میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کے قتل نے پرانے زخم ہرے کردئیے  آصف زرداری سندھ میں پولیس کو مجرموں سے پاک کرنے کو تیار نہیں۔ا  وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ مجرموں کی ڈھال بننے کی بجائے ذمہ داروں کا تعین کریں۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ اول -