جامعہ زکریا، ایمپلائز یونین الیکشن، متحدہ ملازمین اتحاد ونر

جامعہ زکریا، ایمپلائز یونین الیکشن، متحدہ ملازمین اتحاد ونر

  

ملتان (سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر) بہا الدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونینز کے انتخابات میں متحدہ ملازمین اتحاد نے میدان مار لیا جبکہ پروگریسو لبرل گروپ کے فنانس سیکرٹری کے امیدوار رفاق اعوان کامیاب ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں الیکشن کمشنر رانا لیاقت کی جانب سے جاری(بقیہ نمبر7صفحہ10پر)

 کردہ نتائج کے مطابق یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے انتخابات میں متحدہ ملازمین اتحاد کے ملک صفدر 860ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پروگریسو لبرل گروپ کے غلام حر غوری 706ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر متحدہ ملازمین اتحاد کے مدثر مشتاق 823ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ پروگریسو لبرل گروپ کے ندیم بوسن 729ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تاہم فنانس سیکرٹری کی نشست پر پروگریسو لبرل گروپ کا پلڑا بھاری رہا اور ان کے امیدوار ملک رفاق اعوان 801ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔نتائج کے مطابق دیگر تمام نشستیں جن میں مجلس عاملہ کے 12امیدوار بھی شامل ہیں متحدہ ملازمین کے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

جامعہ زکریا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -