عوامی امنگوں کے مطابق نظام میں بہتری لارہے ہیں،اشتیاق ارمڑ

عوامی امنگوں کے مطابق نظام میں بہتری لارہے ہیں،اشتیاق ارمڑ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق رمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی اُمنگوں کے مطابق نظام میں بہتری لانے کی بھر پور کو شش کررہی ہے خود ساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ حکام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کر رہی ہیں۔ان خیالات  کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کو شش ہے کہ لوگوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر مقامی سطح پر سہولیات اور آسانیاں دیں اور شہروں و دیہاتوں  میں صفائی و خوبصورتی کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم ہوں اس ضمن میں متعلقہ حکام بھی صفائی اور صاف ماحول کے سلسلے میں عوامی رویوں میں تبدیلی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں اور صفائی ستھرائی کے فروغ کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔اشتیاق ارمڑ نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت کا بھر پور ساتھ دیں تا کہ انکے مسائل بروقت حل ہوں اور پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے صحت و تعلیم، جنگلات و زراعت، بلدیات  و دیگر تمام شعبوں میں کئے گئے حکومتی اقدامات سے عوام بھر پور استفادہ  اٹھا سکیں۔

مزید :

صفحہ اول -