سونے کیبیوپاری سے دوکروڑ 48لاکھ کافراڈ،کارروائی شروع

سونے کیبیوپاری سے دوکروڑ 48لاکھ کافراڈ،کارروائی شروع

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوسرباز(بقیہ نمبر8صفحہ10پر)

 جیولرز نے سونے کے بیوپاری سے 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کا 220 تولے سونا ہتھیالیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مقامی بینک کا بوگس چیک تھمادیا محلہ امانت علی کے رہائشی محسن علی نے پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ وہ نیو صادق بازار میں رئیل ڈائمنڈ کے نام سے کام کرتا ہے جس پر درینہ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرافہ بازار کے جیولر نوسرباز ملزم محمد نعمان کے ساتھ سونا کا لین دین چلا آرہا تھا کہ 25 جولائی کو نوسرباز ملزم محمد نعمان اس سے 2 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا 220 تولے سونے کے پیس لے گیا جس کی رقم کی ادائیگی کیلئے ملزم محمد نعمان نے مقامی بینک کا چیک تھمادیا۔ ملزم محمد نعمان کی جانب سے دئیے جانیوالا چیک مقررہ تاریخ پر بینک سے بوگس ثابت ہوا۔ رئیل ڈائمنڈ کے مالک محسن علی کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبری 879/21 بجرم 489 ایف درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

سونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -