میرا پختہ یقین پاکستان کی تقدیر کاسمندر  سے گہرا تعلق ہے: نیول چیف

  میرا پختہ یقین پاکستان کی تقدیر کاسمندر  سے گہرا تعلق ہے: نیول چیف

  

     لاہور /اسلام آباد(آن لائن) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیاز ی نے کہا ہے کہ میرا پختہ یقین ہے  پاکستان کی تقدیر کا سمندر سے گہرا تعلق ہے،  بحری ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ میں مناسب سرمایہ کاری، بلیوا کانومی کی استعداد سے فائدہ اٹھانا اور سی پیک کے بحری حصے کی موثر آپریشنلائزیشن ملک کی معاشی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ چوتھی میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے موقع پر  اپنے پیغام میں  چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ پاکستان نیوی اپنے نمایاں ادارے، پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد 8 سے 16 دسمبر 2021 تک کر رہی ہے چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا تسلسل سے جاری رہنا نہ صرف تسلی بخش ہے، بلکہ پالیسی سازوں، ایگزیکٹوز، ماہرین تعلیم، کاروباری اداروں اور میڈیا میں اسکی اہمیت اور دلچسپی کو اجاگر کرنا اس کی اصل کامیابی ہے انہوں نے کہا  چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اہمیت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس کا انعقاد پاکستان نیوی اسٹاف کورس کی گولڈن جوبلی تقریبات کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ پاکستان نیوی وار کالج پاک بحریہ کے افسران کی تربیت کا گہوارہ ہے۔ چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ اور گولڈن جوبلی کی تقریبات کا انعقاد پاکستان نیوی وار کالج کے اہم کردار کا غماز ہے۔ اس کالج نے فخریہ انداز میں ہر دور میں افسران کی تربیت کی جنہوں نے آپریشنل اور اسٹاف کے فرائض کی انجام دہی میں بہتر سے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے میں سمندری آگہی کو فروغ دینے اور پاکستان میں بلیو اکانومی کو نئے سرے سے متحرک کرنے کے لیے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بھرپور تعاون کا منتظر ہوں۔ میں پاکستان نیوی وار کالج کو اس تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں میری دعا ہے کہ پاکستان، پاک بحریہ اور پاکستان نیوی وار کالج ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن رہیں۔

نیول چیف

مزید :

صفحہ اول -