ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

 ملتان (  وقائع نگار)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق ماڈل ٹاون کا رہائشی محمد ذیشان گزشتہ روز ماڈل ٹاون چوک پر موجود تھا جہاں پر دو مسلح ڈاکو آگئے ملزمان نے ذیشان سے 12 ہزار روپے، سگریٹ کے باکسز اور موٹرسائیکل چھین لیا پل لوٹھڑ کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے محمد صدیق سے دو لاکھ روپے چھین لئے(بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

 بدھلہ روڈ پر محمد زبیر سے چھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا چالیس فٹی روڈ پر محمد دلشاد  کے گھر میں تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زورپ دلشاد سے 70 ہزار روپے اور تین تولے زیورات چھین لئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -