وزیراعلیٰ محمود خان سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم کی ملاقات

  وزیراعلیٰ محمود خان سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے منگل کے روزاُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ارباب وسیم نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں اپنے بھائی کی بطور آزاد امیدوار دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ ارباب وسیم کے بھائی ارباب عدنان تحصیل شاہ عالم کے چیئرمین کی نشست کے لئے آزاد امیدوار تھے۔ 

مزید :

صفحہ اول -