فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چھاپہ، 40کلو سے زائدسرخ مرچیں تلف

فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چھاپہ، 40کلو سے زائدسرخ مرچیں تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر مصالحہ جات اور دیگر خوراک میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کیمطابق ملتان میں گرائنڈنگ یونٹ کو مرچوں میں ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار روپے(بقیہ نمبر11صفحہ10پر)
 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ کارروائی کے دوران 40 کلو سرخ مرچیں تلف کردی گئیں۔ اسی طرح ملتان میں مزید 3 کریانہ سٹورز کو ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ مصالحوں کے علاوہ کریانہ سٹورز میں ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی بھی پائی گئی۔
چھاپہ