ملک کا آئین ہر شہری کو بلاامتیاز حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے،مرتضیٰ وہاب 

ملک کا آئین ہر شہری کو بلاامتیاز حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے،مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو بلاامتیاز حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستان میں عورتوں، محروم طبقات کی قانونی معاونت اور انصاف کی رسائی کی اشدضرورت ہے، صنفی تشدد کے خلاف اور انسانی حقوق کے لئے کے ایم سی عالمی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کمیشن اون دی اسٹیٹس آف ویمن کی جانب سے کے ایم سی کی عمارت کو نارنجی رنگ سے روشن کرنے کے موقع پر اپنے بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تنظیموں UNDP،UNFPA، عورت فاؤنڈیشن، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے صنفی تشدد کے خلاف فعالیت کے 16 دن منائے جا رہے ہیں اور ان دنوں میں کے ایم سی کی سمیت شہر کی مختلف عمارتوں کو نارنجی رنگ سے روشن کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے آگاہی فراہم کرناہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ صنفی تشدد کے خلاف انسانی حقوق کے لئے کے ایم سی عالمی تحریکوں کے ساتھ کھڑی ہے، 1991 ء سے لے کر آج تک عورتوں کے حقوق کی تحریکیں اور جماعتیں عورتوں کے مسائل کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں جس کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں،  

مرتضی وہاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -