میپکو سرکل وہاڑی، 20ملازمین کو سزائیں دینے کا حکم، اقدامات شروع

 میپکو سرکل وہاڑی، 20ملازمین کو سزائیں دینے کا حکم، اقدامات شروع

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  )  سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی سید محمد مبشر رضوی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 20ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ پاکستان واپڈ اایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978 کے تحت کاروائی کرتے میپکو (بقیہ نمبر20صفحہ10پر)

ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ IIمحمد نعیم کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں تین سال کے لئے تین درجہ تنزلی کردی ہے۔ لڈن سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ IIعلی شان اورحاجی شیر سب ڈویژن بوریوالہ کے قائمقام میٹرانسپکٹر لیاقت علی کی تین کیسز میں تین سال کے لئے سالانہ انکریمنٹس روکنے، عظیم آبادسب ڈویژن بوریوالہ کے لائن سپریٹنڈنٹ IIنورالہی، ٹھینگی سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ II غلام مصطفی،سرداپور جھنڈیر سب ڈویژن کے قائمقام میٹرانسپکٹر فیاض احمد،حاجی شیرسب ڈویژن کے قائمقام میٹرانسپکٹر لیاقت حسین کی دو کیسز میں دو سال کے لئے سالانہ انکریمنٹس روکنے، ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ II محمد یونس اور قائمقام لائن سپریٹنڈنٹ کرامت علی، فیصل ٹان سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ II اللہ رکھا، حاجی شیر سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ II محمد مبین طاہراوراحسن علی رضا،فرسٹ سب ڈویژن میلسی کے لائن سپریٹنڈنٹ II سرفرازاحمد، ٹھینگی سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ II صفدر امام، ریونیو آفس بوریوالہ ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹ طارق محمود اور محمد عاطف،فیصل ٹان سب ڈویژن وہاڑی کے قائمقام میٹرانسپکٹر راشد جان، مدینہ ٹان سب ڈویژن بوریوالہ کے میٹرسپروائزر IIمحمد قاسم، فرسٹ سب ڈویژن میلسی کے قائمقام میٹرانسپکٹر رستم علی اور ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے لاری ڈرائیور فیاض رسول طاہر کے خلاف محکمانہ انکوائریوں میں الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔

سزائیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -