ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نیشنل ووٹرز ڈے منایا گیا 

  ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نیشنل ووٹرز ڈے منایا گیا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورے پاکستان کی طرح منگل 7 دسمبر2021 کو کراچی میں بھی نیشنل ووٹرز ڈے منایا گیا اور ضلع کراچی شرقی میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ضلع الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ کی جانب سے نیشنل ووٹر ڈے کی تقریبات منائی گئی کراچی شرقی ڈسٹرکٹ میں اس حوالے سے صفیہ میموریل اسکول میں ایک ڈبیٹ کمپیٹیشن منعقد کیا گیا اس ڈیبیٹ کمپیٹیشن میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امین بشیر علی قریشی الیکشن آفیسر خدابخش ڈی او سیکنڈری ایسٹ یار محمد بالادی ڈی او پرائمری شاہانا پروین اور دوسرے سول سوسائٹی آرگنائزیشن اور پولیٹیکل پارٹیز اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران نے شرکت کی اور اس کے بعد  ایک ریلی اور واک نکالی گئی بعد ازاں ایک سیمینار دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کے آفس میں مقرر کیا گیا جس میں پولیٹیکل پارٹیز سول سوسائٹی آرگنائزیشنز اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اس کے بعد ایک کیمپ لگایا گیا جس میں عام ووٹرز کو عام پبلک کو  ووٹ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -