پشاور، یوفون فور جی فٹبال ٹورنامنٹ سپرایٹ مرحلہ کامیابی سے مکمل، ٹرافی کی تقریب رونمائی، 11دسمبر کو فائنل
پشاور (پ ر)پشاور کے طہماس خان اسٹیڈیم میں یوفون 4Gخیبرپختونخوا فٹ بال کپ 2021 ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی یوفون 4Gخیبرپختونخوا فٹ بال کپ 2021 سپرایٹ مرحلے میں کامیابی سے(بقیہ نمبر24صفحہ10پر)
داخل ہوگیا ہے۔ اس موقع پر صف اول کی آٹھ ٹیموں کے کپتانوں کے سامنے پشاور کے تاریخی طہماس خان اسٹیڈیم میں ٹرافی رونمائی کے لئے پیش کی گئی۔ علاقائی سطح پر ایلی منیٹر راؤنڈ کے اختتام پر ڈی ایف اے چارسدہ، ڈی ایف اے ایبٹ آباد، آتش ٹانک، ڈی ایف اے چترال، ڈی ایف اے کرک، ڈی ایف اے مردان، ڈی ایف اے بنوں اور ڈی ایف اے وزیرستان کمبائینڈ نے سپر آٹھ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ کامیاب ٹیموں کے کپتانوں نے طہماس خان اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کی۔ اس اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے جوش و خروش کے پیش نظر ڈے نائٹ میچوں کے پیش نظر فلڈ لائٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا ایڈیشن کے سپر آٹھ مرحلے کے آغاز پر یوفون 4Gفٹ بال کپ 2021 کا باضابطہ گیت 'تو کھیل جا' اسٹیڈیم میں بجایا گیا جس سے وہاں موجود کھیلوں کے شائقین میں جوش و جذبے کی نئی لہر دوڑ گئی اور وہاں کھلاڑیوں میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ یہ گیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مشترکہ مقامی ٹیلنٹ کا شاہکار ہے جس کی دھنیں اس ٹورنامنٹ کے مقامی ایڈیشنز کے لئے ترتیب دی گئیں۔ اس کے مناظر بھی انتہائی پرجوش ہیں جن میں یہ پیغام اجاگر کیا گیا ہے کہ کھیل کے بہترین کلچر سے دو نمایاں خطے یکجا ہوجاتے ہیں۔ یہ گیت پورے ٹورنامنٹ کے دوران اور پھر اس کے بعد بھی بجایا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے سپر آٹھ مرحلے کے میچز بروز بدھ 8 دسمبر اور جمعرات 9 دسمبر کو پشاور کے طہماس خان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے روز، ڈی ایف اے چارسدہ کا مقابلہ ڈی ایف اے ایبٹ آباد سے ہوگا جبکہ آتش ٹانک کا مقابلہ ڈی ایف اے چترال سے ہوگا۔ اگلے روز، ڈی ایف اے کرک کا مقابلہ ڈی ایف اے مردان سے جبکہ ڈی ایف اے بنوں کا مقابلہ ڈی ایف اے وزیرستان کمبائینڈ سے ہوگا۔ اس مرحلے کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائیں گی۔ دونوں سیمی فائنلز 10 دسمبر کو جبکہ 11 دسمبر کو یوفون 4Gخیبرپختونخوا فٹ بال کپ 2021 کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔ اس فائنل کی فاتح ٹیم کا مقابلہ پھر بلوچستان میں اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم مسلم کلب چمن سے سپر فائنل میچ میں ہوگا جو 12 دسمبر کو پشاور کے طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سپرفائنل میچ کی فاتح ٹیم ہی یوفون 4Gفٹ بال کپ 2021 کی حتمی چیمپیئن ہوگی۔ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز، فائنل اور سپر فائنل میچز پی ٹی وی اسپورٹس اور یوفون 4Gکے آفیشل سوشل میڈیا چینلز سے براہ راست نشر ہوں گے۔
یوفون